چترال کے ایک اور قابل فخرفرزند سراج النبی کو پاک فوج میں کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

Published On: 2021-03-03 06:54:07, By: Asif

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) چترال کے ایک اور قابل فخرفرزند سراج النبی کو پاک فوج میں کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ کرنل موصوف ریٹائرڈ پرنسپل جناب رحمت نبی صاحب کے فرزند ہیں۔ رحمت نبی صاحب دوران ملازمت صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف کامرس کالجوں میں بحیثیت پرنسپل خدمات سرانجام دینے کے بعد اجکل اسلام آباد میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی کامیابی پر ادارہ شندور ٹائمز کی جانب سے سابق پرنسپل رحمت بنی صاحب اور کرنل سراج کو مبارکباد پیش کی۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]