آج سے طوفانی بارشوں،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات

Published On: 2020-05-30 05:28:06, By: Asif

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کر دی، آج سے 2 جون کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے منگل کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں غیر معمولی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔چاول اور کپاس کی کاشت کے علاقوں لاہور، شیخو پورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، خان پور اور رحیم یار خان میں جمعہ سے منگل کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ہفتہ اور اتوار کو سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق کاشتکار حضرات حالیہ غیر معمولی بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کو کاشت کریں تاکہ فصلوں کو موسم سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔ محکمہ موسمیات

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]