قائد ابن قائد جناب مولانا اسجد محمود صاحب کا چترال کا نجی سرپرائز وزٹ پر تشریف آوری لائق خراج تحسین ہے ۔نوجوان سماجی شخصیت فصل الرحمن

Published On: 2021-06-06 05:26:37, By: Asif

چترال(نمائندہ شندور)سابقہ جنرل سیکرٹری پو لیٹیکل پارٹیز سٹیرنگ کمیٹی اور چترال کے معروف نوجوان سماجی شخصیت فصل الرحمن نے کہا ہے کہ قائد ابن قائد جناب مولانا اسجد محمود صاحب کا چترال کا نجی سرپرائز وزٹ پر تشریف آوری لائق خراج تحسین ہے جس سے چترال کی دھرتی کے ساتھ مولانا مفتی محمود، مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کا دلی محبت اور لگاؤ کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے مولانا اسجد محمود کے ساتھ دورے پر آئے ہوئے جناب شہزادمروت صاحب، امجد اقبا ل صاحب، ملک نوید صاحب کی آمد کو بھی چترال کے لئے نیگ شگون اور باعث مسرت قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمن نے سینٹر طلحہ محمود کی طرف سے گرینڈ ریلیف پیکج کی منظوری پر چیرمین سنیٹر طلحہ محمود صاحب اور وائس چیرمین طلحہ فاونڈیشن مصطفی بن محمود اور چترال کے لئے ریلیف انچارج جناب مبشر حسین صاحب اور ضلع چترال کے اندر بہترین کارکردگی پر جے یو آئی چترال کے جنرل سیکرٹری جناب حافظ احنیف انعام میمن صاحب، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن صاحب اور جناب وقار اخونزادہ صاحب بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]