صدر ٹرمپ کا امریکہ میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا حکم

Published On: 2020-05-24 12:16:36, By: Asif

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ روزمساجد، گرجا گھروں اور کلیساؤں سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کچھ گورنروں نے شراب خانوں اور حمل ضائع کرنے کے سینٹرز کو ضروری سروسز قرار دے کر انہیں کھول دیا لیکن میں مساجد، گرجہ گھروں اور کلیساؤں کو ضروری سروسز قرار دیتے ہوئے انہیں کھولنے کا اعلان کررہا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ تمام گورنرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دیدیں ورنہ میں خود ان کے اختیار کے اوپر اپنا استحقاق استعمال کرتے ہوئے حکم دے دوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کسی گورنر کو کوئی اعتراض ہو تو وہ مجھے فون کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے فون کے ذریعے کامیاب نہیں ہوں گے

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]