اہلیان چترال کے لئے گرینڈ ریلیف پیکچ منظو ر کرانے پر ایم پی اے ہدایت الرحمن صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں (فضل الرحمن

Published On: 2020-07-24 03:52:17, By: Asif

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز)چترال کے معروف سیاسی سماجی شخصیت جے یو آئی چترال کے مذکری رہنماء فضل الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی وبائی صورت حال میں پوری دنیا کی طرح چترال بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکاجس کی وجہ ایثار کی ضرروت پہلے سے زیادہ بڑھ گیا، جس کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت خصوصاً ایم پی اےہدایت الرحمن،و سابق ایم پی ا یعبدالرحمن، جنرل سکرٹری جے یو آئی محترم جناب میمن صاحب کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کی کاوشوں سے سنیٹر طلحہ محمود صاحب چترال تشریف لائے اور طلحہ محمود فاونڈیشن کی و ساطت سے چترال کے طول وعرض میں سمیت اقلیتی برادری کے ہزاروں خاندانوں میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کئے ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمن نے کہا کہ محترم سنیٹر صاحب نے اپنے ادارے کی جانب سے چترال کی میں فلاحی خدمات کی تسلسل کا اعادہ کیا جو کہ قابل تحسین اقدام ہے

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]