معروف قانون دان اور چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے صدر وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چترال کی بیٹی فلک ناز کو سینٹ ممبر منتخب ہونے پر چترال کے عوام کو مبارکباد دی ہے

Published On: 2021-03-04 07:27:10, By: Asif

چترال (نمایندہ) چترال کے معروف قانون دان اور چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے صدر وقاص احمد ایڈوکیٹ نے چترال کی بیٹی فلک ناز کو سینٹ ممبر منتخب ہونے پر چترال کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہے۔ اس لئے ایوان بالا میں چترال کی نمایندگی ہونا علاقے کیلئے انتہائی خوشی کا مقام ہے۔ انہوں نیاس حوالے سے وزیر اعظم عمران کی طرف سے چترال کو سینٹ میں نمایندگی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وقاص احمد نے اس امید کا اظہار کیا۔ کہ فلک ناز چترال کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ خصوصا چترال میں لوگوں کو خراب سڑکوں کی وجہ سے آمدورفت کی جو مشکلات درپیش ہیں۔ ان کی بہتری کیلئے حتی المقدور کوشش کریں گی۔ تاکہ چترال کی حالت میں تبدیلی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں ہیں۔ پرویز مشرف نے لواری ٹنل پر کام کا آغاز کیا۔ تو چترال کے لوگوں نے اس کے احسان کا بدلہ ووٹ کی شکل میں چکا دیا۔ عمران خان بھی سڑکوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ تو ان کے احسانات کو بھی لوگ نہیں بھولیں گے۔ اس موقع پر سنئیر نائب صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیاقت علی اور صدر تجار یونین چترال شبیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب رکن سینٹ فلک ناز سے مطالبہ کیا۔ کہ چترال کیلئے گیس منصوبے کی بحالی اور ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے روڈز کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا۔ کہ فلک ناز خود ایک خاتون ہونے کے ناطے چترال کی خواتین کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اور جو این جی اوز چترال کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے۔ این او سی کے نام پر ان کے کام میں جو رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ ان میں آسانی پیدا کی جائے۔ انہوں نے۔فلک ناز کی کامیابی کو چترال کی تاریخ کا اہم موڑ قرار دیا۔ اور کامیابی پر تمام خاندان کے افراد کو مبارکباد دی۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]