ایل او سی، پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، چینی صدر کا فوج کو انڈیا سے جنگ کیلئے تیاری کرنے کا حکم، ٹرمپ کی دونوں ممالک کو سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش

Published On: 2020-05-28 02:23:03, By: Asif

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا،جورکھ چکری سیکٹر میں 650میٹر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے جاسوس کواڈ کاپٹر گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر پاکستا نی حدودمیں 650میٹر اندرداخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا بھارتی جاسوس کواڈکاپٹرایل اوسی کیرکھ چکری سیکٹرپرگرایاگیا، بھارت سیفران دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]