پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایشیامیں سب سے کم ہیں،وزیراعظم

Published On: 2020-06-01 00:59:58, By: Asif

اسلام آباد() وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ اتوار کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔ بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہم سے دو گنا جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 50 سے70 فیصد زائد ہیں۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]