دریا کنارے کھیلتے ہوئے دو بچیاں دریا کی بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے

Published On: 2020-06-29 07:27:24, By: Asif

ترال (نمائندہ شندور ٹائمز) اتوار کے روز دروش کے گاؤں وارڈاپ میں دریا کنارے کھیلتے ہوئے دو بچیاں دریا کی بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے جن کا تعلق مہمند ضلع سے ہے اور اپنی ماں کے ساتھ دروش میں ننھیال آئے ہوئے تھے۔ دروش پولیس اسٹیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق عائشہ (عمر12سال)اور ہادیہ (عمر 10سال) دختران فہیم اللہ ساکن مہمند ضلع دوسرے بچوں کے ساتھ وارڈاپ کے قریب دریا کے قریب کھیل رہے تھے کہ دونوں بچیاں دریا میں گر گئے جوکہ آج کل درمیانی درجے کی طغیانی سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر کوشش کرتے ہوئے عائشہ کی لاش دریا سے برامد کرلی جبکہ ہادیہ کی لاش کے لئے مقامی لوگ اور ریکسیو 1122کا عملہ سخت کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ دروش کے حکیم آباد سے تعلق رکھنے والے رحیم اللہ کی بیٹی کی شادی کئی سال پہلے ضلع مہمند (سابق مہمند ایجنسی) میں ہوئی تھی اور وہ کئی روز پہلے اپنے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ننھیال آئی ہوئی تھی۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]