ورونا سے مزید 70جاں بحق 3490نئے کیس، سندھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان سیاحت کیلئے ایس او پیز تیار، پنجاب میں احکامات پرعمل نہ کرنے والی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

Published On: 2020-06-03 00:43:03, By: Asif

کراچی(س مانیٹرنگ ڈیسک،) سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ سندھ حکومت نے آج سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے تحت بسیں چلائیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو گاڑیاں بند کی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے، صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحتی شعبے کو کھولنے کیلئے بھی ایس او پیز تجویز کردیے گئے ہیں۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل میں داخلے سے پہلے کسی بھی فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہوٹل سٹاف کیلئے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر لازمی ہوگا۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ کمروں، گیلریوں اورکھانے کی جگہ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ کورونا وبا کا پھیلاروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی۔ پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی ایس او پیزکے تحت صوبے میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]