جمعہ روز ایون کے مقام پر مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

Published On: 2020-06-12 23:24:38, By: Asif

چترال (نمائندہ شندور ٹائمز) اٹانی گاؤں سے تعلق رکھنے والا 33سالہ شخص ظفر اقبال ولد محمد اقبال نے جمعہ روز ایون کے مقام پر مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق خود کشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا جبکہ ان کے چچا زاد بھائی نے پولیس اسٹیشن ایون میں رپورٹ لکھواتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا ہے۔ گاؤں کے لوگ ریسکیو 1122کی مدد سے ان کی لاش کی تلاش کررہے ہیں لیکن دریا میں درمیانے درجے کی طغیانی ہونے کی وجہ سے ابھی تک کامیابی نہیں ہوسکی ہے۔ چترال پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]