کورونا وائرس ، پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد چین سے بڑھ گئی ، کیسز اور اموات کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

Published On: 2020-06-06 01:11:09, By: Asif

اسلام آباد ( )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے جبکہ چین میں یہ تعداد 84 ہزار 171 تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4896 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات 1838 ہو گئیں ہیں تاہم 31 ہزار 198 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔سب سے زیادہ اموات کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 629 اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، سندھ میں 575، کے پی کے میں 521، بلوچستان میں 53، اسلام آباد میں 41 ، گلگت بلتستان میں 12 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 افراد جان کی باز ی ہار چکے ہیں ۔ صحت یاب افراد کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ 16 ہزار 782 افراد سندھ میں اب تک صحت یاب ہونے کے بعد معمول کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 7 ہزار 806، کے پی کے مین 3221، اسلام آباد میں 629، گلگت بلتستان میں 541، بلوچستان میں 2037، اور آزاد کشمیر میں 182 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ عالمی صورتحا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 39 ہزار 92 ہو چکی ہے جبکہ تین لاکھ 91 ہزار 249 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 28 لاکھ 72 ہزار 731 صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں 18 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے جن میں سے 4 لاکھ 85 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار 211 افراد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعداد چھ لاکھ 14 ہزار ہو چکی ہے جبکہ روس میں بھی یہ مہلک وبا تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]