کورونا، ایک ہی روز 76ہلاکتیں، لاک ڈاؤن مزید نرم یا دوبارہ سخت کرنے کا فیصل 31مئی کو ہو گا، ریلوے کا مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ، پی آئی اے کی انٹر نیشنل پروازیں بھی شروع، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کیلئے ایس او پیز تیار

Published On: 2020-05-30 05:08:47, By: Asif

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ) جمعہ کے روز ملک بھر کورونا سے ریکارڈ 76اموات ہوئیں جبکہ کورونا وبا کے 2056 نئے مریض سامنے آئے ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہوگئے جمعہ کے روزسندھ میں کورونا وائرس کے مزید 804 نئے کیسز اور ایک روز کی ریکارڈ 31 اموات سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 804 مثبت آئے۔ان نئے کیسز کے بعد سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 26113 تک پہنچ گئی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 اموات بھی ہوئیں، اب تک کورونا سے ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ صوبے میں اب تک مجموعی اموات 427 تک پہنچ گئی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 927 کیسز اور 29 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین 22 ہزار 964 تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا پنجاب میں مزید 29 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس وائرس سے اب تک ہونے والی اموات 410 ہوگئیں۔اسلام آباد جو ابتدا میں اس وائرس سے کم متاثر علاقہ تھا وہاں اب کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔سرکاری سطح پر اعداد و شمار فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 85 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔جس کے بعد وہاں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 2100 جبکہ اموات 22 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 225 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 9067 ہوگئی۔صوبے میں وبا سے مزید 13 افراد جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں وائرس سے اموات کی تعداد 445 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی کورونا مریضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں اس عالمی وبا کے 7 نئے کیسز سامنے آگئے۔جس کے بعد وہاں اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 651 سے بڑھ کر 658 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 8 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد اس وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 219 سے بڑھ کر 227 ہوگئی۔ ملک میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا سے 2ہزار 74 مریض شفایاب ہوگئے۔جس کے بعد اب تک ملک میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 231 سے بڑھ کر 22 ہزار 305 ہوگئی۔اس وقت سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے اور وہاں کیسز 26 ہزار 113 ہیں، جس کے بعد پنجاب کی تعداد ہے اور وہاں 22 ہزار 964 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اس وبا سے 9 ہزار 67 لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں بلوچستان میں یہ تعداد 3 ہزار 616 ہے۔اسلام آباد میں 2100، گلگت بلتستان میں 658 اور آزاد کشمیر میں 227 لوگوں کو یہ وبا اپنا شکار بنا چکی ہے۔

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]