چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا ۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نوشہرہ کے معروف سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا

Published On: 2020-06-05 06:41:01, By: Asif

چترال ( نمایندہ ) چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا ۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نوشہرہ کے معروف سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ۔اور کہا گیا ۔ کہ مرحوم ایک باصلاحیت ،ملنسار سیاسی رہنما تھے ۔ جس کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا

Re-Designed & Developed By: City Software House Chitral [0345-5742494]